دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب ہو گئیں، کل ملکہ برطانیہ سے ملاقات
No image لندن( کشیر ررپورٹ ) لِز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہو گئی ہیں، حکمران کنزر ویٹیو پارٹی نے واضح اکثریت سے لز ٹرس کو پارٹی لیڈر منتخب کر لیا ہے۔لز ٹرس نے اپنے مد مقابل رشی سونک کو شکست دے دی۔ نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو کنزر ویٹیو پارٹی میں81 ہزار 326 ووٹ ملے جبکہ رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے۔ لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کیقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمی کی ذمہ داری سنھبالنے کا کہیں گی۔، لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں اور وہ لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔
بورس جانسن اپنی کابینہ میں کرپشن و دیگر امور کے سکینڈل پر 7جولائی کومستعفی ہو ئے تھے۔لز ٹرس نے اپنی انتخابی مہم میں انرجی بلز کے مسئلے پر چند ہفتوں میں قابو پانے اور ٹیکس میں کمی کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

96 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم اپنے70 سالہ دور حکومت کے دوران وزیر اعظم کی تقرری کے وقت بکنگھم پیلس میں ہی ملاقات کرتی تھیں۔کنزر ویٹیو پارٹی کی طرف سے 5ستمبر کو اپنے نئے سربراہ کے تقرر کے اگلے روز وزیر اعظم بورس جانسن سکاٹ لینڈ جا کر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے سامنے اپنا استعفی پیش کریں گے ،جس کے فورا بعد بادشاہ کی طرف سے ان کا جانشین مقرر کیا جائے گا۔روایت کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعظم بکنگھم پیلس میں ملکہ سے ملنے کے لیے بطور رہنما اپنا آخری سفر کرنے سے پہلے ڈاننگ اسٹریٹ کے باہر ایک بیان دیتے ہیں۔ بادشاہ پھر باضابطہ طور پر انہیں ان کے کردار سے فارغ کر دیتا ہے۔تھوڑی دیر بعد آنے والے وزیراعظم کو بلایا جاتا ہے۔ جب کسی ممکنہ وزیر اعظم کو ملکہ سے ملنے کے لیے بلایا جائے گا تو وہ ان سے پوچھے گی کہ کیا وہ حکومت بنائیں گے۔نئے وزیر اعظم کی تقرری کے بعد، عدالتی سرکلر یہ ریکارڈ کرے گا کہ "وزیر اعظم نے تقرری پر ہاتھ چوما"۔یہ عام طور پر مصافحہ ہوتا ہے، اور ہاتھوں کا اصل بوسہ بعد میں پریوی کونسل میں ہوگا۔ اس کے بعد نئے لیڈر کی باری ہے کہ وہ 10 ڈائوننگ سٹیریٹ کے باہر تقریر کریں۔نئی صورتحال میں امکان ہے کہ پریوی کونسل کا اجلاس اب آن لائن ہوگا۔
واپس کریں