دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سری لنکا نے ہندوستان کو6وکٹو ں سے شکست دے کر کر ایشیا کپ سے آئوٹ کر دیا، سنسنی خیز میچ میں سری لنکا کی شاندار فتح
No image دبئی( کشیر ررپورٹ ) سری لنکا نے ہندوستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر ہندوستان کو ٹورنامنٹ سے آئوٹ کر دیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 173رن بنا کر سری لنکا کو174کا ہدف دیا جو ہدف سری لنکا نے آخری اوور کی پانچویں بال پہ حاصل کر کے ہندوستان کو شکست دے دی۔سری لنکا کی طرف سے پاتھم نے52،چارتھ نے57،داسن نے33 اور بھانوکا نے25رن بنائے جبکہ چارتھ صفر پہ اور داشنکا ایک رن پہ آئوٹ ہوئے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شانکا کو 2وکٹیں لینے اور 33رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سر لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا انتخاب کیا۔کے ایل راہل صرف 6رن بنا کر ٹھیکشانا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے اورورات کوہلی بھی صفر کے سکور پہ دلشان مادوشنکا کی بال پہ بولڈ ہو گئے۔ہندوستان کے 50رن آٹھویں اوور کی پہلی بال پہ مکمل ہوئے۔9اوور مکمل ہونے پہ ہندوستان کا سکور 2وکٹوں کے نقصان پہ65رہا۔کپتان روہت شرما41سوریا کمار15رن پہ کھیل رہے تھے۔روہت شرمان نے32بالز پہ دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے50 مکمل کی۔10اوور مکمل ہونے پہ انڈیا کا سکور79ہو گیا اور اس اوور میں ہندوستان نے 14رن بنائے۔
13ویں اوور کی دوسری بال پہ روہت شرما41بالز پہ72رن بنا کر کر چامیکا کی بال پہ نشانکا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔یوں110کے سکور پہ ہندوستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔اس اوور میں صرف 3رن بنے۔14ویں اوور میں6رن ہی بن سکے۔15ویں اوور کی دوسری بال پہ سوریا کمار یادیو بھی 29بالز پہ34رن بنا کر شناکا کی بال پہ ٹھیکشانا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئی۔یوں ہندوستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔15ویں اوور کتے اختتام پہ 4وکٹوں کے نقصان پہ ہندوستان کا سکور 127تھا۔16ویں اوور میں ایک چوکے اور ایک وائیڈ بال کی مدد سے 8رن بنے۔17ویں اوور میں5رن بنے۔18ویں اوور کی تیسری بال پہ ہرتک پانڈیا13بالز پہ17رن بنا کر شاناکا کی بال پہ نسانکا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے اور یوں149کے سکور پہ ہندوستان کی 5ویں وکٹ گر گئی۔اس اوور میں ایک چھکے، تین ائیڈ اور ایک نو بال کی مدد سے 17رن بنے اور ایک وکٹ بھی اسی اوور میں گری۔اب دو اوور باقی بچے تھے اور سکور157ہو گیا تھا۔اگلے اوور کی پہلی بال پہ ہی ہوداچار بال کھیل کر تین کے سکور پہ مدھوشانکا کی بال پہ بولڈ ہو گئے اور یوں157پہ ہندوستان کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی۔نی ابیٹسمین رودی چندرا یشون آیا اور سنگل لے لیا، اگلی بال پہ پنت بھی بولڈ ہو گیا، اس نے 13بالز پہ17رن بنائے ،یوں انڈیا کی158کے سکور پہ7ویں وکٹ بھی گر گئی ، یہ ہندوستان کی شکست کے آثار تھے،اگلی بال پہ2رن بنے،اب ایشون اور بھویشنر کھیل رہے تھے،پانچویں بال پہ سنگل اور آخری بال ڈاٹ، یوں19ویں اوور میںصرف چار رن بنے اور دو وکٹیں گریں اور سکور161۔20واں اور آخری اوور چامیکا کرونا رتنے نے شروع کیا، پہلی بال پہ2، دوسری بال پہ سنگل،تیسری بال پہ بھویشنر صفر پہ بولڈ ہو گئے، یوں ہندوسران کی 8ویں وکٹ گر گئی اور سکور 164،اب ارشدیپ سنگھ آیا اور سنگل لے لیا،اگلی بال پہ ایشون نے چھکا لگا کر سکور 171کر دیا،آخری بال پہ دو رن بنے، آخری اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پہ 12رن بنے اور ہندوستان نے 8وکٹوں کے نقصان پہ173رن بنائے۔سری لنکا کی طرف سے دلشان نے چار اوور میں24رن دے کر3،چامیکا نے4اوور میں27رن دے کر2،داسن نے 2اوور میں26رن دے کر2اور مہیش نے4اوور میں 29رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستان کی طرف سے روہت شرما نے72،سوریا کمار34،ہرتک پانڈیا17،رشبا پنت17،روی چندرا ایشون15، کے ایل راہل6اور دیپک ہود انے3رن بنائے جبکہ ورات کوہلی صفر پہ آئوٹ ہوئے۔ یوں سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے174رن کا ہدف ملا۔

سری لنکا کی طرف سے پاتھم نسانکا اورکوسل مینڈس نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔بھیویشنر کے پہلے اوور میںصرف ایک رن بنا۔دوسرا اوور ارشدیپ سنگھ نے شروع کیا اور پہلی بال پہ2رن بنے،دوسری پہ سنگل،تیسری ڈاٹ،چوتھی بھی ڈاٹ،پھر سنگل،آخری بال پہ لیگ سائیڈ پہ چوکا ہو گیا۔2اوور میں سکور9ہو گیا۔ دوسرے اوور میں رن آئو ٹ کا چانس مس ہوا۔دوسرا اوور بھویشنر نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل بنا،دوسری بال پہ بھی سنگل، تیسری بال پہ بھی سنگل،اگلی بال پہ پاتھم نے چوکا لگا دیا،پانچویں بال ڈاٹ، آخری بال پہ سنگل ، اس اوور میں8رن بنے اور کل سکور 17ہو گیا۔تیسرا اوور اہر دیک پانڈیا نے شروع کیا،دوسری بال پہ پاتھم نے چھکا لگا دیا اور اگلی بال پہ2رن بنالئے،اگلی بال پہ سنگل،پھر ڈاٹ بال،آخری بال پہ سنگل، اس اوور میں 10رن بنے اور 4اوور میں سکور27ہوگیا۔ارشدیپ کے اگلے اوور کی پہلی بال پہ کوسل نے چوکا لگا دیا،پھر سنگل،اگلی بال پہ پاتھم کا چوکا،پھر سنگل،اگلی بال پہ کوسل نے چھکا لگا دیا،اگلی بال پہ2رن اور اس اوور میں18رن بنے، یوں5ویں اوور کے اختتام پہ سری لنکا کا سکور45ہو گیا۔پاور پلے کا آخری اوور چاہل نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی پاتھم نے چوکا لگا دیا اور سر ی لنکاکے50رن مکمل ہو گئے،اگلی بال پہ سنگل، پھر ڈاٹ، چوتھی بال پہ کوسل مینڈس نے چھکا لگا دیا،پھر ڈاٹ اور آخری بال پہ سنگل، اس اوور میں12رن بنے اور کل سکور57ہو گیا 7واں اوور ہردک پانڈیا نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل،دوسری پہ بھی سنگل،پھر سنگل،اگلی بال پہ بھی سنگل،پانچویں بال پہ بھی سنگل، آخری بال پہ سنگل ، اس اوور میں6رن بنے اور کل سکور63ہو گیا۔اب تک9کی اچھی سکور ایوریج جار ہی تھی۔8واں اوور ایشون نے شروع کیااور پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ کوسل نے چھکا لگا دیا،تیسری بال سنگل،پھر سنگل،اگلی بال پہ سنگل،پھر سنگل، اس اوور میں 11رن بنے اور کل سکور74ہو گیا۔9واں اوور چاہل نے شروع کیا اور پہلی بال پہ سنگل،پھر سنگل،تیسری بال پہ پاتھم کا چھکا ، اگلی بال پہ رن آئوٹ کی اپیل لیکن چیک کرنے پہ آئوٹ نہیں تھا،اور سنگل ہو گیا،اگلی بال پہ بھی رن آئوٹ کی کوشش لیکن سنگل ہو گیا،اس پہ بھی تھرڈ ایمپائر نے چیک کیا،پھر سنگل اور اوور میں11رن بن گئے، کل سکور85ہو گیا۔10ویں اوور کے لئے کپتان روہت شرما نے ایشون کو ہی لایا، پہلی بال پہ سنگل بنا،پھر سنگل،اگلا بھی سنگل اور پاتھم نے33بالز پہ اپنے50رن مکمل کر لئے،پھر سنگل، اگلی بال ڈاٹ، پھر سنگل،آخری بال ڈاٹ،اس اوور میںصرف4رن بنے اور کل سکور89ہو گیا۔11واںہاردک نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی کوسل نے چوکا لگا دیا،پھر سنگل،اگلی بال پہ بھی سنگل لیا،پھر سنگل ،اگلی بال پہ بھی سنگل،اس اوور میں8رن بنے۔12واں اوور چاہل نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی پاتھم شرما کے ہاتھوں37بالز پہ52رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اگلی بال ڈاٹ،تیسری بھی ڈاٹ،اگلی بال پہ نئے بیٹسمین چارتھ اسلانکا اونچی شاٹ کھیلے ہوئے یادیو کے ہاتھوں صفر کیچ آئوٹ ہو گئے۔یوں97کے سکور پہ سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی، اگلی بال پہ سنگل، پھر ایل بی ڈبیلو کی ناکام اپیل، اس اوور میں2وکٹ کے نقصان پہ صرف ایک رن بنا۔اب سری لنکا کو 8اوور میں76رن کی ضرورت تھی۔
18ویں اوور میں پانڈیا کی بال پہ داسن نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا،آخری بال پہ سنگل، اس اوور میں12رن بنے۔ اب دو اوور میں سری لنکا کو 21رن کی ضرورت تھی۔19ویں اوور میں بھویشنر کی پہلی بال پہ سنگل بنا،اگلی بال پہ بھی سنگل،اگلی بال وائیڈ،اگلی بال پھر وائیڈ،اگلی بال پہ شانکا نے چوکا لگا دیا،اگلی بال پہ بیٹ سے کٹ ہو کر پھر چوکا،پھر سنگل،آخری بال پہ بھی سنگل اور اس اوور میں14رن بنے۔ اب آخری اوور میں سری لنکا کومیچ جیتنے کے لئے7رن درکار تھے۔
آخری اوور کے لئے کپتان روہت شرما نے ارشدیپ سنگھ کو لایا، پہلی یارک بال پہ سنگل،دوسری بال پہ سنگل، اب چار بالوں پہ پانچ رن کی ضرورت،تیسری بال پہ2سکور بنا لئے،اب 3بالز پہ3رنز کی ضرورت، چوتھی بال پہ سنگل،پانچویں بال بیٹسمین سے مس ہو کر کیپر کے پاس گئی اور بیٹسمین ڈور پڑے، اوور تھرو پہ دوسرا رن بھی بن گیا اور یوں سری لنکا نے ہندوستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے آئوٹ کر دیا۔

واپس کریں