دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ
No image ماسکو( کشیر ررپورٹ ) روس نے کہا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے قیام کے وقت کئے گئے اپنے عہد کو فراموش کر چکا ہے لہذا اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر کو نیو یارک سے کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے روس کے عہیداروں کو ویزے فراہم نہیں کئے ۔
روس کی وزارت خارجہ کی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر الکسی دروبینین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے کیوں کہ اب امریکہ میزبان ملک کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا ہے، جس وقت اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آ رہا تھا تو اس وقت یہ فیصلہ ہوا کہ اقوام متحدہ کا ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ہوگا اور امریکہ نے بھی اس سے اتفاق کر لیا کہ وہ ایک میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا اور میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تازہ مثال اقوام متحدہ میں روسی حکام کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکام کو ویزا جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نہ فقط روس کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی اسی قسم کے مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا قیام 1945 میں عمل میں آیا تاہم 1951 میں جنیوا سے اسے نیویارک منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ ، روس ، برطانیہ، چین، فرانس برابر کے اختیارات کے حامل ہیں۔


واپس کریں