دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ٹوری پارٹی کی لزٹرس برطانیہ کی16ویں وزیر اعظم بن گئیں،ملکہ الزبتھ سے ملاقات اور حلف کے بعد پہلی تقریر، کابینہ کا اعلان
No image لندن( کشیر ررپورٹ ) برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی ، جسے ٹوری پارٹی بھی کہا جاتا ہے، کی نو منتخب رہنمالز ٹرس نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے بعد برطانیہ کی نئی وزیر اعظم کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔دنیا کی ایک اہم طاقت کے ملک کی وزیر اعظم کے اہم عہدے کا انتظام سنبھالنے کے بعد لز ٹرس نے10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے باہر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ ٹیکسوں میں کمی، تجارتی ترقی،سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی، توانائی کے بحران پہ قابو پایا جائے گا اور ملک کے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا۔وزیر اعظم لز ٹرس نے کواسی کوارٹینگ کو وزیر خزانہ، سویلا بریومین کو وزیر داخلہ، بین ویلیس کو وزیر دفاع اورجیمس کلیورلی کو وزیر خارجہ بنا یا ہے۔
لز ٹرس کو پانچ ستمبر کو کنزر ویٹیو یعنی ٹوری پارٹی کے ارکان کی اکثریت نے نیا پارٹی لیڈر منتخب کیا تھا اور اس کے بعد چھ ستمبر کو بورس جانسن نے بالمورل کاسل سکاٹ لینڈ میں ملکہ الزبتھ کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا اس کے بعد ملکہ الزبتھ نے لز ٹرس کو حکومت سنبھالنے کو کہا۔
لز ٹرس برطانیہ کی وزیر اعظم بننے والی تیسری خاتون ہیں۔ اس سے پہلے پر مارگریٹ تھیچر اور پھر ٹیریسا مے برطانیہ کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔لز ٹرس کی لندن میں ملکی حکومت کی نئی سربراہ کے طور پر نامزدگی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ملکہ الزبتھ کی تخت نشینی کے بعد سے آج تک کے تقریبا سات عشروں میں ان کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم نامزد کی گئی 16 ویں سیاست دان ہیں۔
ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے بعد سے آج تک70سال دوران لز ٹرس سے پہلے پندرہ سیاسی رہنما برطانیہ کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جن میں11کا تعلق کنزرویٹیو ، ٹوری پارٹی سے ہے جبکہ لیبر پارٹی کے چاروزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان میں ونسٹن چرچل، ٹوری پارٹی، 1951 سے 1955 تک، انتھونی ایڈن، ٹوری پارٹی، 1955 سے 1957 تک ، ہیرالڈ میکملن، ٹوری پارٹی، 1957 سے 1963 تک، آلیک ڈگلس ہوم، ٹوری پارٹی، 1963 سے 1964 تک، ہیرولڈ ولسن، لیبر پارٹی، 1964 سے 1970 تک، ایڈورڈ ہیتھ، ٹوری پارٹی، 1970 سے 1974 تک، ہیرولڈ ولسن، لیبر پارٹی، 1974 سے 1976 تک، جیمز کیلیہان، لیبر پارٹی، 1976 سے 1979 تک ، مارگریٹ تھیچر، ٹوری پارٹی، 1979 سے 1990 تک، جان میجر، ٹوری پارٹی1990 سے 1997 تک ، ٹونی بلیئر، لیبر پارٹی، 1997 سے 2007 تک، گورڈن بران، لیبر پارٹی، 2007 سے 2010 تک، ڈیوڈ کیمرون، ٹوری پارٹی، 2010 سے 2016 تک، ٹیریسا مے، ٹوری پارٹی، 2016 سے 2019 تک، بورس جانسن، ٹوری پارٹی، 2019 سے 2022 تک، لز ٹرس، ٹوری پارٹی، 2022۔

واپس کریں