دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف سیشن کورٹ گلگت کا فیصلہ غلط ہے، حکومت پاکستان فوری مداخلت سے ان کشمیری نوجوانوں کو ان کا حق دلائے،JKCHRان نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیتی ہے، ڈاکٹر سید نزیر گیلانی
No image لندن ( کشیر ررپورٹ ) اقوام متحدہ میںنمائندگی کی حامل جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹسJKCHRکے سربراہ ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے دو نوجوانوں کے خلاف گلگت کی عدالت کے فیصلے کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں نوجوان متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کے ' سٹیٹ سبجیکٹ' کے حامل باشندے ہیں اور اس حوالے سے ان کا حق ہے کہ انہیں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں رہنے کی اجازت دی جائے۔
صدر JKCHRنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پور تحصیل گریز کے رہائشی نور محمد ولد مشتاق احمد وانی اور فیروز احمد ولد عبدالرحمن لون کے خلاف مقدمے میں، سیشن جج گلگت نے غلط فیصلہ دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کو ایسے معاملات میںقانونی فقہ کے حوالے سے اپنی معلومات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سید نزیر گیلان نے مزید کہا کہ JKCHRان دونوں کشمیری نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لیتی ہے ۔ صدر ' جموں کشمیرکونسل فارہیومن رائٹس' نے درخواست کی کہ حکومت پاکستان اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے ان دونوں کشمیری نوجوانوں کو ان کا حق دیئے جانے کو یقینی بنائے۔

واپس کریں