دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتوا دیا، پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیااور ہندوستان کو ٹورنامنٹ سے بی آئوٹ کر دیا
No image شارجہ ( کشیر ررپورٹ ) فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے نہایت ناسازگار صورتحال میں مسلسل دوچھکے لگاتے ہوئے پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتواتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچا دیا۔پاکستان نے نہایت سنسنی خیز میچ کے آخری لمحات میں افغانستان کی یقینی فتح کو چھینتے ہوئے ایک وکٹ سے میچ جیت لیا، شاداب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا،افغانستان کے عظمت اللہ کو بہترین کیچ لینے کاایوارڈ دیا گیا ، عظمت نے شاداب کا کیچ لیا تھا۔دیکھا جائے تو مین آف دی میچ کے حقدار نسیم شاہ تھے جنہوں نے واضح طور پر ہارا ہوا میچ پاکستان کو جتوادیا تھا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا انتخاب کیا، افغانستان نے129رن بناتے ہوئے پاکستان کو130رن کا ہدف دیا۔اافغانستان کے اوپنرز نے اچھا آغاز کیا اور پاکستان کو دبائو میں لے آئے تاہم پاور پلے کے چھ اوور کے خاتمے کے بعد پاکستانی بائولر ز نے افغان ٹیم کو دبائو میں لے لیا اور افغانستان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔اس میچ میں پاکستان کے تمام بولرز ہی وکٹ کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئے، تاہم حارث رف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک ایک افغان کھلاڑی کو آٹ کیا۔
پاکستان کا آغا اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم پہلی بال کھیلتے ہوئے ہی ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔اس کے بعد فخر الزمان بھی پانچ رن بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔محمد رضوان 20رن پہ ایل بی ڈبیلو آئوٹ ہو گئے۔افتخارنے30،شاداب نے36 اور آصف نے16رن بنائے۔18ویں اوور میں پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں اور19ویں اوور میں بھی دو وکٹیں گر گئیں۔ آصف کے آئوٹ ہونے کے بعد صاف نظر آ رہا تھا کہ افغانستان میچ جیت جائے گا کیونکہ پاکستان کی9وکٹیں گر گئی تھیں اور پاکستان کے دو ناتجربہ کار فاسٹ بائولر بیٹنگ کر رہے تھے۔20اوور کی پہلی بال پہ نسیم شاہ نے چھکا لگا دیا اور اگلی فل ٹاس پہ بھی نسیم شاہ کی ہٹ بائونڈری پار کر گئی، یوں نسیم شاہ نے ناممکن کو ممکن دکھاتے ہوئے ناصرف پاکستان کو میچ جتوا دیا ، پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا بلکہ ہندوستان کو بھی ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔

واپس کریں