دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید تمام آزادی پسند کشمیری فریڈم فائٹرز کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا
No image سرینگر ( کشیر ررپورٹ ) ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید تمام کشمیری فریڈم فائٹرز کو ہندوستان کی جیلوں میں منتقل کیا جا رہاہے تا کہ ان پہ مزید سختی کی جا سکے۔ اس سے پہلے ہی ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بڑی تعداد میں آزاد ی پسند کشمیریوں کو قید رکھا گیا ہے۔ اب ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیرکی مختلف جیلوں سے150فریڈم فائٹرز کو ہندوستان کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا ہے تا کہ ان کے خلاف جیلوں سخت ترین کاروائیاں کی جائیں۔ ان قیدیوں کو ریاست اتر پردیش، ہریانہ اور نئی دہلی منتقل کیا گیا ہے۔ہندوستانی حکام کی طرف سے اتر پردیش، نئی دہلی اور ہریانہ میں جیل انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ایس اے قیدیوں کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری عسکریت پسندوں کو مکمل طور پر الگ کر دیں اور یہ یقینی بنائیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ مل سکیں۔
واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان سے آزادی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر سے متعلق قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے 1988سے کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس مزاحمتی تحریک میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اور ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی فورسز افسران اور اہلکاران مارے جا چکے ہیں۔ہندوستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے عالمی سطح پہ کئے گئے اپنے عہد کے علاوہ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پرامن طور پر حل کرنے کے معاہدے کے باوجود مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے انکار ی ہے اور کشمیرکا مسئلہ اپنی فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ساتھ بندوق کی نوک پر قتل و غارت گری سے حل کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔
واپس کریں