دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں تمام خرابیوں کا واحد حل نئے الیکشن،موجودہ حکومت تعمیر و ترقی میں مکمل ناکام، صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر
No image عباسپور ( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تمام تر خرابیوں کا واحد حل نئے الیکشن کا انعقاد ہے,پی ٹی آئی سے کسی خیر کی توقع نہیں,آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت تعمیر و ترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگا سکی.پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں, پی ٹی آئی نے اگر آزاد کشمیر کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی تو اسمبلی کے اندر اور باہر گلی کوچوں میں اس کا محاسبہ کرینگے. 13ویں ترمیم مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کا کارنامہ ہے محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لوگوں کو مالی اختیار دیا آمدہ بلدیاتی الیکشن میں آزاد کشمیر کے لوگ محمد نواز شریف کا قرض چکائیں گے. عمران خان تقسیم کشمیر کی سازش کا حصہ ہیں 5اگست 2019 کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر آئینی قبضہ جمایا تو عمران خان نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا. کشمیر کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا. ہمارا نظریہ اور منزل الحاق پاکستان ہے.حکومت عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے ابھی تک چئیرمین اور بی ڈی ممبران کے اختیارات کا تعین ہی نہیں کر سکی.آزاد بھر سے لوگوں کی جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے, مسلم لیگی کارکنان تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر مسلم لیگ(ن) کو مضبوط کریں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں مسلم لیگ (ن) آپ کے حقوق کی محافظ اور استحکام پاکستان و بااختیار کشمیر کی ضامن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ایل اے-18 عباسپور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کے دوران کیا. تقریب سے سابق وزیر حکومت چوہدری یسین گلشن, چوہدری صدیق قمر, عبدالمنان گوہر, سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ, فیصل شفیع جنہال, راجہ حمزہ شیر افگن, خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ, زوالفقار گیلانی, سردار عبدالرحیم ایڈووکیٹ, چوہدری ابرار عزیز ایڈووکیٹ, سردار تابیر خان, سردار محمد عظیم, چوہدری الطاف مقبول, چوہدری اعجاز کھٹانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر سردار عبدالجبار, ساجد یعقوب, قمر جہانگیر علاوہ حلقہ, یونین کونسلز, وارڈز کے نو منتخب عہدیداران کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی.شاہ غلام قادر کے دورہ عباسپور کے موقع پر آزاد امیدوار چوہدری ابرار عزیز ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں اور کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ (ن) میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے عزت نفس کا تحفظ اور ان کو جائز مقام دے گی.انہوں نے اہلیان عباسپور کی طرف سے فقیدالمثال استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے نام سے موسوم یہ دھرتی غیور, بہادر اور نظریاتی لوگوں کی دھرتی ہے یہاں کے لوگوں کا آزاد کشمیر کی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے.سابق وزیر حکومت چوہدری محمد یسین گلشن نے خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت شاہ غلام قادر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی قیادت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا فیصلہ ہمارا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ قیادت کی جانب سے شاہ غلام قادر کی صلاحیتوں اور ان کی سیاسی بصیرت پر اعتماد کا مظہر ہے.دیگر مقررین نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ایک منظم سازش کے تحت ہروایا گیا عباسپور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اس حلقہ سے کلین سوئیپ کرتے ہوئے محمد نواز شریف اور شاہ غلام قادر کو تحفہ پیش کرینگے. اس سے قبل شاہ غلام قادر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کی صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار حلقہ عباسپور پہنچے تو سابق وزیر حکومت چوہدری محمد یسین گلشن اور اہلیان عباسپور کی طرف سے فقید المثال استقبال کیا گیا اور عباسپور مسلم لیگی نعروں سے گونجھ اٹھا. دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا, نواز شریف زندہ باد, شہباز شریف زندہ باد مریم نواز زندہ باد, شاہ غلام قادر زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا? گیے اور ایک ریلی کی شکل میں صدر جماعت کو پنڈال تک لایا گیا۔

واپس کریں