دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کنٹرول لائین عبور کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کر کے صورتحال سے آگا ہ کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
No image اسلام آباد ( کشیر ررپورٹ ) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمدنے گلگت میں مقبوضہ کشمیر کے دو نوجوانوں کو بھارت کے حوالے کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس بارے میں تفصیلات حاصل کریں گے اور معاملے پہ صورتحال بیان کریں گے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران صحافی فیصل علی شاہ کے اس سوال کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر سے لائین آف کنٹرول عبور کر کے استور، گلگت بلتستان داخل ہونے والے دو کشمیری طالب علموں کو
گلگت کی سیشن عدالت نے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیا ہے جبکہ ان کشمیر ی نوجوانوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بھارت میں انہیں قتل کر دیا جائے گا، انہیں آزاد کشمیر میں رہنے کی اجازت دی جائے، کے جواب میںترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ وہ جلد ہی اس بارے میں تفصیلات حاصل کریں گے اور اس معاملے پہ ' اب ڈیٹ ' کریں گے۔
واپس کریں