دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 70سالہ اقتدار کے بعد96 سال کی عمر میں وفات پاگئیں
No image لندن ( کشیر ررپورٹ ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج انتقال کر گئیں، ان کی عمر96سال تھی اور وہ 70سال برطانیہ کہ ملکہ رہیں۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے سکاٹ لینڈ کے علاقے بالمورل کیسل میں زیر علاج تھیں۔ چند دن قبل ہی انہوں نے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس سے بالمورل کیسل میں ہی رسمی ملاقات کی تھی۔ان کے انتقال کی خبر ملتے ہیں برطانیہ بھر میں سوگ کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔برطانیہ میں10روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور برطانوی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ II اس کے چار بچوں میں سے بہت سے، آٹھ پوتے اور 12 پڑپوتے بالمورل میں تھے، جن میں اس کا بیٹا شہزادہ چارلس، تخت کا وارث ہے۔
الزبتھ دوم الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں۔الزبتھ لندن کے شہر مے فیئر میں ڈیوک اور ڈچس آف یارک (بعد میں کنگ جارج ششم اور ملکہ الزبتھ) کے پہلے بچے کے طور پر پیدا ہوئیں۔ان کے والد نے1936 میں اپنے بھائی، کنگ ایڈورڈ ہشتم کے دستبردار ہونے پر تخت سنبھالا اور الزبتھ کو وارث بنایا۔انہوں نے یونان اور ڈنمارک کے سابق شہزادے فلپ مانٹ بیٹن سے شادی کی، اور ان کی شادی اپریل 2021 میں فلپ کی موت تک 73 سال تک جاری رہی۔
واپس کریں