دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے بیٹے چارلس سوم برطانیہ کے کنگ بن گئے، سرکاری تاجپوشی کئی ماہ بعد ہونے کا امکان
No image لندن ( کشیر رپورٹ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے کہا کہ پیاری" والدہ کی موت میرے اور میرے خاندان کے تمام افراد کے لیے سب سے بڑا دکھ کا لمحہ ہے۔بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کیملا پارکر بالز ہیں۔
کنگ چارلس سوم کو تین سال کی عمر میں تخت برطانیہ کا وارث بنایا گیا تھا۔وہ اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے فوری بعد برطانیہ کے کنگ بن گئے تاہم ان کی سرکاری تاج پوشی کئی ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے سینٹ جیمز پیلس میں ایک رسمی اعلان ہو گا ، پریوی کونسل کے ارکان، جو بادشاہ کو ریست کے امور پر مشورہ دیتے ہیں، اجلاس میں شریک ہوں گے، روایتی طور پر مدعو کیے جانے والوں میں ہائوس آف لارڈز کے اراکین، لارڈ میئر، ایلڈرمین، لندن کے سرکردہ شہری اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے لندن میں ہائی کمشنرز شامل ہیں۔کنگ چارلس سوم روایت کے مطابق سینٹ جیمز پیلس میں ایک اعلامیہ پڑھیں گے اور چرچ آف سکاٹ لینڈ کے تحفظ کا حلف اٹھائیں گے، انہیں چرچ آف انگلینڈ سے متعلق حلف بھی اٹھانا ہوگا۔روایت کے مطابق نئے بادشاہ کی رسومات کی طویل تفصیلات ہیں۔
واپس کریں