دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے، صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکی پولیٹکل قونصلر اور پولیٹکل آفیسر کی ملاقات
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)09 ستمبر2022۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے تاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالی میں بے انتہاء اضافہ کر دیا ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرئے ویسے بھی امریکہ کا انسانی حقوق پر بھی ایک اچھا ٹریک ریکارڈ ہے لہذاامریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی کے پولیٹیکل قونصلربریڈلے پارکر اور پولیٹیکل آفیسر رابرٹ کینےسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکن ایمبیسی کے اعلیٰ عہدیداران کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے لہذا امریکہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔

واپس کریں