دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجوری میں مسلمانوں اور ہندوئوں کے درمیان کشیدگی، سخت کرفیو نافذ
No image سرینگر( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں و کشمیر کے کنٹرول لائین سے ملحقہ ضلع راجوری میںہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کی صورتحال میں راجوری میں سخت کرفیو نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے پر پابندی عائید کی گئی ہے،جمعرات کو راجوری شہر کے وسط میں زمین کے ایک حصے کو ہندوئوں نے مندر قرار دیا جبکہ مسلمانوں کے مطابق اس جگہ مسجد قائم ہے، ہندوئوںکی طرف سے اس جگہ کو مندر سے تعبیر کرنے کی صورتحال میں جمعہ کو نماز کے بعد مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس پر راجوری میں دفعہ144، کرفیو نافذ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے پر پابندی عائید کر دی گئی ۔راجوری کے ہر مقام پر فورسز کے مسلح دستے گشت کر رہے ہیں اور جگہ جگہ فورسز کو متعین کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں ' بی جے پی ' حکومت میں انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو مندر قرار دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اب ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے یہی طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں