دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ایف 16کے پروگرام کو ہندوستان اپنے خلاف تصور کرتا ہے، '' کشیر رپورٹ''
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) ہندوستان میں امریکہ کی طرف سے پاکستان کے جنگی طیارے ایف 16کے 450 ملین ڈالر کے فلیٹ سسٹینمنٹ امدادی پیکج پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، ہندوستانی جنگی تجزئیہ کار امریکہ کے اس بیان سے مطمئن نہیں ہیں کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن تبدیل نہیں ہو گا۔ ہندوستان کو امریکہ کے اس بیان پہ بھی تشویش ہے کہ امریکہ کے ہندوستان اور پاکستان سے تعلقات کی نوعیت الگ الگ ہے۔
امریکہ نے کئی بار اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ہتھیارہندوستان کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے لیکن ہندوستان نے کبھی امریکہ کی اس یقین دہانی پر اعتبار نہیں کیا اور زمینی حقائق کے مطابق یہ بات کبھی درست بھی ثابت نہیں ہو سکی کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو فراہم کئے جانے والے جنگی ہتھیار ہندوستان کے خلاف استعمال نہ ہوئے ہوں۔ اب بھی ایف 16کے حوالے سے امریکی پروگرام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں پیش کیا جا رہا ہے لیکن ہندوستان پاکستان کے لئے امریکہ کے اس پروگرام کو اپنے خلاف ہی تصور کرتا ہے۔
واپس کریں