دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی ' حکومت کی تبدیلی کے متضاد دعوے
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی' کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ''آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، اگر کسی کا خواب ہے تو چار پانچ سال دیکھتا رہے، انشااللہ اگلے پانچ سال بھی ہمارے ہیں''۔دریں اثناء مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ہٹانے کے لئے تیار ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے متنادل وزیر اعظم کے نام پر متفق نہ ہونے پر تاخیر ہو رہی ہے۔اس سے پہلے ہی ایسی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین اور پیپلز پارٹی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کے نام آزاد کشمیر کے متبادل وزیر اعظم کے طور پر زیر غور ہیں، تاہم ابھی تک اس بارے میں اتفاق نہیں ہو سکا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے کس کا نام متبادل وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا جائے۔یوں پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ نہ کر سکنے کی وجہ سے ' پی ٹی آئی ' کے وزیر اعظم تنویر الیاس کی حکومت کے خاتمے کا عمل تعطل کا شکار ہے۔
واپس کریں