دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے کنیا کماری سے سرینگر تک 150ونوں کے 3570 کلومیٹر طویل پیدل مارچ شروع کر دیا
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی زوال پذیر سیاسی جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے کو تامل ناڈو کے شہر کنیا کماری سے پیدل مارچ شروع کیا ہے جو پانچ مہینے جاری رہے گا اور ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سرینگر پہنچ کر ختم ہو گا۔ہندوستان پر ایک طویل عرصہ حکمرانی کرنے والی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی جو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی بیٹی اور سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کے نواسے ہیں، نے جمعرات کو کنیا کماری سے پیدل مارچ شروع کیا اور وہ150ونوں میں12 ریاستوں سے گزر یں گے 3570 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے اگلے سال فروری میں سرینگر پہنچیں گے۔مارچ شروع ہونے سے ایک دن پہلے راہول گاندھی نے چنئی،مدراس میں اپنے والد سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھائے جہاں راجیو گاندھی1991میں ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

واپس کریں