دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ارجنٹائن میں ملکہ برطانیہ کی موت پر جشن منایا گیا
No image سنتیاگو ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف جہاں ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ دوم کی وفات پہ دنیا بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی ملکوں میں سوگ بھی منایا جا رہا ہے ،وہیں دوسری طرف برطانیہ کے مخالف ملک ارجنٹائن میں ملکہ برطانیہ کی وفات پہ جشن منایا گیا۔ برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان1982میں فاک لینڈ جزائر کی تنازعہ پہ 84روز کی جنگ کے بعد ارجنٹائن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس جنگ میں ارجنٹائن کے659جبکہ برطانیہ کے 255فوجی ہلاک ہوئے تھے۔اس جنگ سے پہلے ارجنٹائن کی نائب صدر پر باکام قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا۔
اب ملکہ برطانیہ کی موت پر ارجنٹائن میں جشن منایا گیا۔ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار ملعونہ ملکہ مر ہی گئی، بوڑھی آخر کارجہنم میں پہنچ گئی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ارجنٹائن کے ایک ٹی وی چینل پر میزبان نے ملکہ برطانیہ کی موت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ آخرکار لعنتی ملکہ مر گئی، بوڑھی آخرکار واصل جہنم ہوئی۔
واپس کریں