دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ جیت لیا
No image دبئی( کشیر رپورٹ) سری لنکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی، سری لنکا نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سری لنکا نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کوٹورنامنٹ جیتنے کا حقدار بنایا۔رضوان اور افتخارکے علاوہ کوئی پاکستان بھی بیٹسمین اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا،میچ ہارنے میں بابر اعظم، فخرالزمان، آصف اور خوشدل کی ناکام بیٹنگ نے مرکزی کردار ادا کیا۔سری لنکا نے چھٹی بار ایشیا کپ جیتا ہے۔سری لنکا میچ میں پوری طرح حاوی رہا۔

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا انتخاب کیا۔نسیم شاہ نے تیسری بال پہ کوسل مینڈس کو صفر کے سکور پر بولڈ کر دیا۔ پہلے اوور میں4رن بنے۔دوسرا اوور محمد حسنین نے شروع کیا،تیسری بال پہ ڈی سلوا نے کور پہ چوکا لگا دیا،وائیڈ بال کے بعد ڈی سلوا نے دوسرا چوکا لگا دیا،اس اوور میں12رن بنے۔یو دو اوور کے اختتام پہ ایک وکٹ کے نقصان پہ سری لنکا کا سکور16ہو گیا۔نسیم شاہ کے دوسرے اوور کی دوسری بال پہ نسانکا نے کور میں چوکا لگایا،اس اوور میں7رن بنے۔تیسرے اوور میں حارث روئوف کی دوسری بال پہ نسانکا8رن بنا کر باربر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔چوتھے اوور میں محمد حسنین نے ایک وائیڈ بال اور ایک چوکے کے ساتھ8رن دئے اور 4اوور کے اختتام پہ سری لنکاکا سکور36ہو گیا۔پانچویں اوور کی پہلی بال پہ ہی حارث روئوف نے دانشکا کے ایک کے سکور پہ بولڈ کر دیا اور سری لنکا کی تیسری وکٹ گر گئی، اس اوور میں حارث روئوف نے ایک وکٹ کے ساتھ6رن دیئے۔ یوں پاور پلے کے چھ اوور کے اختتام پہ سری لنکا نے3وکٹوں کے نقصان پہ 42رن بنائے۔

ساتواں اوور شاداب نے شروع کیا اور اس اوور میں5رن دیئے۔8واں اوور افتخار سے کرایا گیا،چوتھی بال پہ افتخار نے اپنی ہی بال پہ ڈی سلوا کا کیچ لے کر اسے 28کے سکور پہ آئوٹ کر دیا اور یوں53کے سکور پہ سری لنکا کی4وکٹیں گر گئیں،افتخار نے7رن دیئے۔9واں اوورشاداب نے کیا اور پانچویں بال پہ داسن سناکا کو بولڈ کر دیا،یوں سری لنکا کی58کے سکور پہ 5ویں وکٹ گر گئی،اس اوور میں شاداب نے 7رن دیئے۔10اوورافتخار نے کیا اوراس اوور میں5رن دیئے۔11واں اوورشاداب نے کیا اور دو چوکوں کے ساتھ10رن دیئے۔11ویں اوور کے اختتام پہ سری لنکا کا سکور77ہو گیا۔12واں اوورافتخار نے کیااور8رن دیئے۔13واں اوور حسنین نے کیااور ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ14رن دیئے۔14واں اوورشاداب نے کیااور پہلی بال پہ سنگل ،یوں سری لنکا کے100رن مکمل ہوئے، دوسری بال پہ چوکا،اس اوور میں7رن دیئے۔راجاپکاسا اور وانندو کی 50رن کی پارٹنر شپ مکمل ہوئی۔ 15واں اوور حارث روئوف نے کیا،دو چوکوں کے بعد حارث روئوف کی چوتھی بال پہ ہسارنگا ڈی سلوا وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، انہوں نے36رن بنائے،116پہ سری لنکا کی6وکٹیں گر گئیں،یہ حارث روئوف کی تیسری وکٹ رہی،اس اوور میں حارث نے11رن دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

16ویں اوور کے لئے محمد نواز آئے اورصرف3رن دیئے۔17واں اوور نسیم شاہ نے کیا اور دو چھکوں کے ساتھ 16رن دیئے۔18واں اوورحارث نے کیا، تیسری بال پہ شاداب نے اونچی شاٹ پہ کیچ چھوڑ دیا،اس اوور میں11رن بنے اور بھانوکاراجا پکاسا نے35بالز پہ50بنائی، سری لنکا کے149رن ہو گئے۔19واں اوور حسنین نے کیا اور ایک چھکے کے ساتھ8رن دیئے۔20واں اور آخری اوور نسیم شاہ نے کیا، پہلی بال پہ سنگل،دوسری پہ2رن،تیسری بال پہ 2،چوتھی بال ڈاٹ، پانچویں بال پہ چوکا اور آخری بال پہ چھکا لگا دیا،یوں اس اوور میں15رن بنے،یوں سری لنکا نے20اوور میں6وکٹوں کے نقصان پہ 170رن بناتے ہوئے شروع کے شدید نقصان کے باوجود اچھا فائیٹنگ سکور بنا لیا۔بھانوکا71سکور کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے،ڈی سلوا نے28وانندو نے36چامیکا نے14اورپاتھم نے8رن بنائے۔نسیم شاہ نے 4اوور میں 40رن دے کر ایک وکٹ لی،حارث روئوف نے4اوور میں 29رن دے کر3وکٹیں لیں،شاداب نے4اوور میں 28رن دے کر ایک وکٹ، افتخار نے 3اوور میں21رن دے کر ایک وکٹ،حسنین نے4اوور میں41رن دیئے اور نواز نے ایک اوور میں3رن دیئے۔ سری لنکا نے پاکستان کو171رن کا ہدف دیا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم اور رضوان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔دلشان مادھو شانکا کے پہلے اوور میںپہلی بال نو بال رہی پھر مسلسل چار وائیڈ بالیں جن میں ایک بال پہ5رن بھی بنے، پہلے اوور میں12رن بنے اور11بالز کرائی گئیں۔پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا،پہلے بابر اعظم5رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے اور اگلی ہی گیند ہی فخرالزمان بولڈ ہو گئے۔14ویں اوور میں افتخار 32رن بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہو گئے ،یوں 93کے سکور پہ پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی،اب پاکستان کو40بالز پہ78رن درکار تھے۔16ویں اوور میں نواز بھی چھکا مارنے کی کوشش میںبائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے۔17اوور میں رضوان بھی چھکا مارنے کی کوشش میںبائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے اور پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی110رن پہ گر گئی،انہوں نے 49بالز پہ 55رن بنائے،آصف علی بھی صفر کے سکور پہ بولڈ ہو گئے اور111کے سکور پہ پاکستان کی چھٹی وکٹ بھی گر گئی،خوشدل بھی اسی اوور کی پانچویں بال پہ کیچ آئوٹ ہو گیا،خوشدل نے2رن بنائے،وانندو نے اس اوور میں 3اہم وکٹیں لیں۔شاداب بھی8رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔اس کے بعد نسیم شاہ بھی کیچ آئوٹ ہو گئے،یوں125کے سکور پہ پاکستان کی 9ویں وکٹ بھی گر گئی، آخری بال پہ حارث کی صورت آخری وکٹ بھی147کے سکور پہ گر گئی۔
واپس کریں