دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کئی منشیات فروش بھی پریس فائونڈیشن کے ممبر ہیں، وائس چیئر مین ابرار حیدر کا انکشاف، ممبر صحافیوں کی معاونت میں اضافہ، پریس کانفرنس میں اعلان
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن کے وائس چیئر مین ابرار حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ پریس فائوندیشن میں کئی منشیات فروش بھی ممبر ہیں۔ وائس چیئر مین ابرار حیدر نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پریس فائونڈیشن کے ممبر صحافیوں کے بچوں کی سکالرشپ 60ہزار روپے کر دی گئی ہے اور' اے ' گریڈ لینے والے بچوں کو20ہزار روپے اضافی بھی دیئے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر صحافی کی وفات کی صورت اس کے لواحقین کو4لاکھ25ہزار دیئے جائیں گے اور اس رقم کو ہم دس لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں۔عارضہ قلب اور کینسر کے مریضوں کا مکمل علاج معالجہ کروایا جائے گا،معذور بچوں کے لئے40ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ صحافی ممبر کے بچوں کی شادی کے لئے50ہزار جبکہ بچی کی شادی کے لئے ایک لاکھ روپے دیئے جانے کا ارادہ ہے۔
واپس کریں