دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چرار شریف میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید
No image سرینگر۔بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈ گام میں ایک کشمیری نوجوان فریڈم فائٹر شہید ہو گیا۔بھارتی فوج نے ضلع بڈ گام کے چرار شریف کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گیا۔اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوجی شدید زخمی ہواتھا ۔پولیس عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع کے بعد چرار شریف گائوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔انہوں نے بتایا کہ جب مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کا گھیرا کیا تو گھر میں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ قابض بھارتی فوج نے سرینگر، ، پلوامہ اور شوپیاں کے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
واپس کریں