دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان میں ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں7.9 ارب ڈالرکی کمی
No image ممبئی( مانیٹرنگ رپورٹ) ہندوستان میں ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں7.9 ارب ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں، سونے کے ذخائر، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس موجود ذخائر میں کمی کی وجہ سے ہندوستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 02 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 7.9 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل پانچویں ہفتے 553.1 ارب ڈالر پر آگئے- گزشتہ ہفتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے 3 ارب ڈالر کم ہوکر 561.05 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 2 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 6.53 ارب ڈالر کم ہو کر 492.12 ارب ڈالر رہ گئے۔ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر بھی 1.34 ارب ڈالر کم ہو کر 38.3 ارب ڈالر پر آ گئے۔ اسی طرح زیر جائزہ ہفتے ایس ڈی آر میں پانچ کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہوکر 17.8 ارب ڈالر پر رہا۔ اسی عرصے کے دوران آئی ایم ایف کے پاس ذخائر 2.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.9 ارب ڈالر رہ گئے۔
واپس کریں