دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شنگھائی تعاون تنظیمSCOسربراہی اجلاس15۔16ستمبر کو ازبکستان میں ، وزیر اعظم شہباز شریف ،ر ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی ملاقات نہیں ہو گی
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن 2022 کی 22ویں کانفرنس۔16-15ستمبر کو سمرقند ازبکستان میں منعقد ہو گی۔ ازبکستان نے 17 ستمبر 2021 کو تاجکستان سے تنظیم کی صدارت سنبھالی ہے۔اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ بعض اطلاعات کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی کوششیں ہو رہی ہیں تا ہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے درمیان ملاقات ، مزاکرات نہیں ہوں گے۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادیمر پوٹن کے ساتھ ملاقات ہو سکتی ہے۔
براہی اجلاس کے دوران گزشتہ دو دہائیوں میں تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ اور مستقبل میں کثیر جہتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔کانفرنس میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے اہم موضوعات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ سربراہی اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے رہنما، مبصر ممالک، ایس سی او کے سیکرٹری جنرل، ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (RATS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ترکمانستان کے صدر اور دیگر مدعو مہمان شرکت کریں گے۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے چیئرمین شپ کی ترجیحات اور کاموں کا خاکہ پیش کیا جس میں تنظیم کی صلاحیت اور اختیار کو بڑھانے، خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے، غربت میں کمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے بین الاضلاع تجارت کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ بنانے پر زور دیا، جس میں تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنے، تکنیکی ضوابط کو اور کسٹم کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل کرنے کے اقدامات شامل ہوں گے۔
واپس کریں