دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو ملنے والے تحائف کی نیلامی، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کا تحائف لے کر فروخت کرنے کا سکینڈل
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملنے والے تحائف کی نیلامی ویب پورٹل pmmementos.gov.in کے ذریعے کی جا رہی ہے جو 2اکتوبر تک جاری رہے گی۔ہندوستان کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ڈائریکٹر جنرل ادویت گڈانائک نے کہا کہ وزیر اعظم کو موصول ہونے والے 1,200 تحائف نیلام کیے جائیں گے، اس پروجیکٹ کے لیے رقم خرچ کی جائے گی۔پی ایم مودی کو ملنے والے تحائف کی ای نیلامی کا یہ چوتھا ایڈیشن ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کی حیثیت سے ملنے والے تحائف برائے نام قیمت پر خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں کئی قیمتی اشیاء شامل ہیں۔
واپس کریں