دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ لائیو سٹاک کی نیلم ویلی میں گائیوں کی بیماری لمپی سکن بیماری کے لئے فری ویکسین اور آگاہی مہم
No image نیلم(پی آئی ڈی)مورخہ 12ستمبر2022۔لائیوسٹاک مرکز آٹھ مقام کے ڈاکٹر آصف جمیل نے کہاہے کہ گائیوں میں پائی جانیوالی لمپی سکن بیماری کے انسداد کیلئے فری ویکسین کاسلسلہ جاری ہے۔جلد ضلع بھرکے جانوروں میں ویکسین کاہدف مکمل کرینگے۔لمپی سکن کی روک تھام کیلئے ویکسین فری، کسان استفادہ اٹھائیں۔ لائیوسٹاک کے ٹیکنیکل عملہ نے 2200 گائیوں کوفری ویکسین لگادی۔لمپی سکن میں مبتلا جانوروں کاگوشت اور دودھ قابل استعمال ہے۔کسان /عوام اطمینان رکھیں اوراپنے مویشیوں کو ویکسین لگوائیں۔جلد ویکسین کاٹارگٹ مکمل کرکے موذی مرض لمپی سکن پر کنٹرول کرلیں گئے۔کسانوں کو آگاہ کیاجاتاہے کہ جانوروں کی ویکسین بالکل فری ہے اگر کوئی فیلڈ سٹاف سے پیسوں کامطالبہ کرے تو دفترکو تحریری طو ر پرآگاہ کیاجائے۔وزیر امور حیوانات، سیکرٹری اور ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی کاوش پر جانوروں میں پائی جانیوالی موذی مرض کیخلاف لائیوسٹاک نیلم کاعملہ فری ویکسی نیشن کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روزلائیوسٹاک کے ڈاکٹر آصف جمیل کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں بتایاگیاکہ پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں جانوروں میں پائی جا نیوالی لمپی سکن بیماری کے روک تھام کیلئے حکومت آزادکشمیر نے فری ویکسین کاعمل جاری رکھاہواہے محکمہ لائیوسٹاک نیلم گزشتہ ہفتے سے باقاعدگی کیساتھ ساتھ جانوروں میں ویکسین لگارہاہے۔ 22 سو سے زائد گائیوں میں فری ویکسین لگادی گئی ہے۔ ڈاکٹر وقاص بٹ سمیت ضلع بھر میں ہونیوالی ویکسین کی نگرانی کی جارہی ہے۔ انشا اللہ جلد ضلع بھر کے جانوروں جلد ویکسین لگانے کاہدف مکمل کرینگے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کسانوں اور عوام الناس کوآگاہ کیاہے کہ لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کاگوشت اور دودھ قابل استعمال ہوسکتاہے شہری اطمینان رکھیں جلد اس مرض پر قابوپالیاجائے گا۔

محکمہ امورحیوانات کی ضلع بھر میں ہفتہ وار سموار میٹنگز کے سلسلے میں مصنوعی نسل کشی اور جانوروں میں پائی جانیوالی لمپی سکن بیماری کے حوالے سے ویکسین مہم کی آگاہی سیشن منعقد ہوا۔سموار میٹنگ 3 اہم مقامات اپرنیلم، لالہ،ستھریاں میں منعقد ہوئیں۔اپرنیلم گائوں کی میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر آصف جمیل،لالہ گائوں میں ڈاکٹروقاص بٹ جبکہ ستھریاں لالہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آبپاشی گل نواز میر نے صدارت کی۔میٹنگ میں محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران / فیلڈ سٹاف اور کسانوں اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔میٹنگ میں امور حیوانات کے متعلقہ نسلی جانوروں کی فراہمی، جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور ویکسین کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ محکمہ آبپاشی کے تحت زرعی زمینوں کو آبی فراہمی جبکہ زراعت کے تحت بہترین بیجوں،فصلوں کے حوالے سے زمینداروں / کسانوں سمیت دیگر شہریوں کو آگاہی دی گئی۔ شہریوں نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جانوروں میں پھیلنے والی لمپی سکن بیماری کی روک تھام کیلئے ویکسین کے علاوہ سمیت،آبپاشی کے واٹر چینل اور ڈیمز/ واٹر ٹینک کی تعمیر اور محکمہ زراعت اعلی بیجوں کی فراہمی کوسراہاگیا۔
واپس کریں