دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔چودھری محمد یاسین صدر پی پی پی آزاد کشمیر
No image راولاکوٹ( پ ر )صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ اس ملک کو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بحرانوں سے نکالا۔عمران خان اور تحریک انصاف سیاست میں ایک فتنہ ہے۔تحریک انصاف نے سیاست میں بدتمیزی بدتہذیبی اور گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔قوم اور قومی سلامتی کے اداروں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی۔آئین شکنی قانون شکنی کو وطیرہ بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولاکوٹ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور تحریک انصاف اقتدار کے حوس میں جلسے جلوس اور مجرے کروانے میں مصروف ہے۔آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔وزیراعظم سمیت وزراء دارلحکومت کے دورہ پر آتے ہیں۔ایک طرف مالیاتی بحران کا رونا روتے ہیں دوسری جانب ایک ارب سے زائد کی گاڑیاں خرید کر سیاسی رشوت دے رہے ہیں۔کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے کمیٹڈ کارکنوں اور نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔
چودھری یاسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی بے بسی اقوام عالم کی بے بسی ہے۔اگر بین الاقوامی برادری بے بس ہو گی تو اقوام متحدہ کی افادیت ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود مسلہ کشمیر حل نہ ہونا جنوبی ایشیا کا سلگتا ہوا مسلہ ہے جو کسی بھی وقت خطہ کی تباہی کا موجب بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا دوھرا معیار لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں کا سامناہے پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ عمران خان اور اس کے حواری کر رہے ہیں۔
واپس کریں