دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'' مزید اتفاق نہیں ہو سکا''،چین کے قونصلر جنرل کا وزیر برائے بجلی خرم دستگیر کے بیان پہ معنی خیز تبصرہ
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پاکستان کے وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان کے ' سی پیک' سے متعلق ایک بیان پہ چین کے قونصلیٹ کراچی میں متعین قونصلر جنرل نے معنی خیز تبصرہ کیا کہ '' مزید اتفاق نہیں ہو سکا''۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ٹوئٹر پہ اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ '' CPEC کے تحت بجلی کے منصوبوں نے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو فروغ دیتے ہوئے توانائی کی شدید قلت کو دور کرنے میں پاکستان کی مدد کی''۔
اس پر چین کے قونصلر جنرل لی بی جیان نے وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان کی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے مختصر لیکن معنی خیز تبصرہ کیا کہ '' مزید اتفاق نہیں ہو سکا''۔
واپس کریں