دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت ان لینڈ ریوینیو،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس، مزارات کی تعمیر کے لیے کمیٹی تشکیل
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)13 ستمبر2022۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی ہے کہ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے ایک موثر لائحہ عمل طے کیا جائے جس کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ 15 ایام کے اند ر اندر انڈسٹریل پالیسی وضح کرتے ہوئے اپنی تفصیلی سفارشات وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو بغرض منظوری بھیجے۔ بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور آزاد کشمیر میں وسیع پیمانے میں انڈسٹریلائزیشن کیلئے اگر کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ یا نرمی اور دیگر سہولیات کی ضرورت ہو تو اس ضمن میں بھی کمیٹی اپنی ضروری سفارشات دے اور ایک واضح انڈسٹریل پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ جلد از جلد صنعتی شعبے میں استقامت پیدا کی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان زیر صدارت وزیر اعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست کے بیمار صنعتی یونٹس کو دوبارہ فعال کرنے، سیاحت کے فروغ اور ٹیکس نظام میں بہتری کے امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریوینیو عبد الماجد خان نے وزیر اعظم کو اس حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیوفہیم احمد خان، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز خان،ان لینڈ ریوینیو، سیاحت اورانڈسٹریز سے منسلک حکام اشتیاق احمد، چوہدری شکیل احمد، چوہدری عاصم شوکت، ظفر محمود خان، باسط صدیق، سید انصر، اسداللہ خان، سید علی اصغر ودیگر نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ و ان لینڈ ریوینیونے بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کو بتایا کہ محکمہ ان لینڈ ریوینیو ریاست میں ٹیکس ریوینیو اکٹھا کرنے کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ صنعتی شعبے سے ٹیکس کی مد میں خاطر خواہ مالیہ سرکار بھی جمع ہو رہا ہے، لیکن نئے صنعتی یونٹس کے ساتھ ساتھ بیمار صنعتی یونٹس (sick units) کی بحالی نہ صرف مالیہ سرکار بلکہ ریاست کے معاشی استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کوضلع میرپور اور ضلع بھمبر میں موجود بیمار صنعتی یونٹس کی تعداد سے بھی آگاہ کیااورجن وجوہات کی بنا پر یہ یونٹس بند ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کیلئے ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے ٹورسٹ مقامات پر قائم ہوٹلز گیسٹ ہاسز کو بھی رجسٹرکیا جا رہا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نیہدایت کی کہ تمام اضلاع میں سیاحت سے متعلقہ جو بھی ٹیکسیشن مسائل اور معاملات درپیش ہیں ان کو بطریق احسن سلجھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو قدرت نے بے شمار سیاحتی مقامات سے نوازا ہے اور سیاحت کے شعبے کی ترویج کیلئے ہر طرح کی آسائشیں اور سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے سیاحتی شعبے کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور بہتر سے بہتر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے نہ صر ف ٹیکس معاملات کو یکسو کیا جائے بلکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں محکمہ ان لینڈ ریوینیو کی ورکنگ اور محکمہ کو درپیش مسائل بھی زیر غور لائے گئے۔

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات میں نقائص کی نشاندہی او راس کے تدارک کے لیے کوالٹی ایشورنس کنٹرول اور ویلیو انجنیئرنگ سمیت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ علیحدہ یونٹ کے قیام، ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تیاری،انتظامی منظوری کے پراسیس کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کرنے اور ریاست کی جملہ انجینئرنگ جامعات میں QA/QCوValue Engineering کے بطور مضمون پڑھائے جانے کو لازمی قرار دیئے جانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں وزیر موصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم شاہد محی الدین، ڈائریکٹر جنرل سی ڈی او افتخار حسین کیانی نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ظفرمحمود خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کے ترقیاتی منصوبہ جات جو مالی سال 2021-22 میں مکمل کیے گئے اور جاریہ ونئے شامل ہونے والے منصوبہ جات برائے مالی سال 2022-23 کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے محکمانہ استعداد کار میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی کہ انجینئرنگ سٹاف کی تعیناتی کے بعد 6 ماہ کی محکمانہ ٹریننگ لازمی قرار دیا جائے۔انہوں نے چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ شاہرات (ساتھ) کے دفتر کو میرپور شفٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں رٹھوعہ ہریام برج کی ایک سال کے اندر تکمیل اور جملہ معاملات کو یکسو کرنے کے لیے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جملہ جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کو ڈیزائن و تصریحات کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے۔ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگرس اور کوالٹی آف ورک پر محکمانہ سپروائزری سٹاف کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت و کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سابق صدر و وزیراعظم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، سردار نواب جسی خان،بھٹی شریف،پیر بھولے بادشاہ آرنیلہ شریف، سردار اللہ دتہ خان اور سید جنید شاہ پانیولہ کے مزارات کی سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائننگ اور بنیادی لوازمات کو حتمی شکل دینے کیلیے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی کو مجاہد اول کے مزار کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ ممبران میں سردار عثمان علی خان،کمشنر پونچھ انصر یعقوب،کمشنر مظفرآبادڈویژن مسعود الرحمان، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈیزائن آفس، سپرنٹنڈنٹ انجینئر PPH،ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر باغ، میجر سردار انصر اللہ خان فیملی ممبر، سردار ارشاد خان شامل ہیں۔بھٹی شریف مزار کی تعمیر کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا چیئرمین مزار سید محمود شاہ گردیزی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں سردار غفار خان، چیئرمین راجہ عنایت، سردار عبدالحمید خان، سردار صداقت حیات کوٹیڑہ، سردار مشعل یونس کوٹیڑہ، راجہ فیاض خان تھب، مسٹر آفتاب حسین شاہ، سردار فیاض خان سدہن گلی، مسٹر ظفر کیانی شامل ہیں۔ مزار سردار اللہ دتہ خان کی تعمیر کے حوالہ سے سردار مصطفی خان کو کمیٹی کا چیئرمین جبکہ سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سمیت سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی پی ایچ، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، کرنل ر سردار شیراز فیملی ممبر، سردار امجد علی خان، چوہدری رفیق درہ شیر خان، ماسٹر نیاز سبڑہ، قاری علی اکبر نعیمی کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ مزار پیر بھولے بادشاہ آرنیلہ شریف کی تعمیر کے لیے سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ چیئرمین جبکہ ممبران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی پی ایچ، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، سید گل بہادر شاہ فیملی ممبر، سردار حفیظ خان ٹائیں، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، مسٹر مسعود گردیزی پانیولہ، سردار اسلم خان پانیولہ، مسٹر صغیر کیانی، سردار منور انقلابی پنگوئیں، سردار آزاد پاچھیوٹ، سید سعادت حسین شاہ دھار بنگوئیں، سردار ندیم انجم خان ہورنہ میرہ، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، چیئرمین طفیل حسین جنڈالہ شامل ہیں۔ مزار سید جنید شاہ صاحب پانیولہ کی تعمیر کے حوالہ سے قائم کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر PPH، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس، ڈپٹی کمشنر پونچھ، سید گل بہادر شاہ فیملی ممبر، سردار حفیظ خان ٹائیں، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، مسٹر مسعود گردیزی پانیولہ، سردار اسلم خان پانیولہ، مسٹر صغیر کیانیسردار منور انقلابی پنگوئیں، سردار آزاد پاچھیوٹ، سید سعادت حسین شاہ دھار بنگوئیں، سردار ندیم انجم خان ہورنہ میرہ، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، چیئرمین طفیل حسین جنڈالہ شامل ہیں۔ مزار سردار نواب جسی خان کی تعمیر کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سردار عتیق سخاوت کو چیئرمین جبکہ سابق سیکرٹری حکومت سردار خان بہادر عبداللہ، سابق امیدوار اسمبلی PTIراولاکوٹ سردار نیئر ایوب، سردار منور انقلابی بنگوئیں، پروفیسر مولانا عبدالرزاق تھوراڑ، حاجی کرامت حسین، سردار امتیاز شاہین تھوراڑ، سردار اسلم خان، سردار لیاقت ٹائیں، مسٹر مشتاق کیانی، سردار مقصود عباسی جنڈالہ، سردار یاسر مشتاق ہجیرہ، سردار عامر رفیق، سردار امجد سدوزوئی، سردار ندیم انجم، سردار مشتاق خان تھوراڑ، سید سلیم گیلانی آرنیلہ شریف، سردار نشاط اکبر ٹائیں، سردار طاہرسلطا ن پاچھوٹ، سردار افنان نواز ممبران ہوں گے۔ کمیٹیاں سینٹرل ڈیزائن آفس سے لیزان رکھتے ہوئے مزار کا شایان شان سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن مرتب کروا کر حتمی کریں گے۔ کمیٹیاں تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔سردار محمد عبدالقیوم خان آزادکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ اسی طرح پیر جنید شاہ نے دینی اسلام کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ نواب سردارجسی خان سدھن قبیلہ کے جد امجد ہیں۔ سردار اللہ دتہ خان نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔
واپس کریں