دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی مقابلہ،ICCورلڈ کپT20،2022 ،رائونڈ 1، 16 ،سپر12، 22اکتوبر سے شروع ، مکمل تفصیلات، خصوصی'' کشیر رپورٹ''
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) کرکٹ کی عالمی دنیا کا سب سے اہم ایونٹ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ICC کا T20 ورلڈ کپ 2022 16اکتوبرسے آسڑیلیا میں شروع ہو گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یہ T20ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن ہوگا ۔ اس کا آخری ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا گیا تھا، کوویڈ میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ایونٹ ہندوستان سے منتقل کیا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا T20 ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان کا پہلا میچ23اکتوبر کوانڈیا کے خلاف ہو گا،27اکتوبر کوگروپ Bکی فاتح ٹیم کے خلاف،30اکتوبر کوگروپAکی رنر اپ ٹیم کے خلاف،3نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف،6نومبر کوبنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔سپر12میں ہر ٹیم کو 5میچ کھیلنے ہوں گے۔
آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، بنگلہ دیش، زمبابوے، متحدہ عرب امارات اور ہالینڈ سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے رائونڈ 1 میں مقابلہ کریں گے۔
ٹی 20ورلڈ کپ کے رائونڈ 1میں ، گروپAمیں متحدہ عرب امارات،نیدر لینڈ، نمیبیا اور سری لنکا جبکہ گروپBمیں ویسٹ انڈیز، آئر لینڈ، سکاٹ لینڈاور زمبابوے شامل ہیں۔گروپAاورگروپBمیں سے دو ، دو ٹیمیں اگلے مرحلے ، سپر12میں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی کا فلیگ شپ ایونٹ 16 اکتوبر کو شروع ہوگا۔16اکتوبر کوسری لنکا کا مقابلہ نمیبیا ،16اکتوبر کو ، کولیفائر2اور کوالیفائر3کا مقابلہ ہو گا،17اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ،17کوہی کوالیفائر1کا مقابلہ کوالیفائر4کا مقابلہ ہو گا،18اکتوبر کو نمیبیا اور کوالیفائر 3کا مقابلہ اورسری لنکا کا کوالیفائر4کا مقابلہ ہو گا،19اکتوبر کو سکاٹ لینڈ کا مقابلہ کوالیفائر 4اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوالیفائر1سے ہوگا،20اکتوبر کو سری لنکا اور کوالیفائر3 اورنمیبیا کا مقابلہ کوالیفائر 2سے ہوگا،21اکتوبر کوویسٹ انڈیز کا مقابلہ کوالیفائر4سے اور سکاٹ لینڈ کا مقابلہ کوالیفائر1سے ہو گا۔
سپر12کی بارہ ٹیموں کے گروپ1میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا،افغانستان، گروپAکی فاتح ٹیم اورگروپBکی رنر اپ ٹیم شامل ہو گی۔گروپ2میں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،گروپAکی رنر اپ ٹیم اور گروپBکی فاتح ٹیم شامل ہو گی۔
سپر 12 کا آغاز22 اکتوبر کو ہو گا جس میںآسٹریلیا اور نیوزی لینڈکا مقابلہ ہو گا۔سپر12کا پہلا میچ22اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اورانگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔23اکتوبر کوگروپ Aکے فاتح اور گروپBکے رائونڈ اپ کے درمیان اورانڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔24اکتوبر کوبنگلہ دیش کا مقابلہ گروپ Aکی رنر اپ ٹیم سے اورجنوبی افریقہ گروپBکی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔25اکتوبر کو آسڑیلیا اور گروپAکی فاتح ٹیم سے ہو گا۔26اکتوبر کوانگلینڈ اور گروپBکی رنر اپ ٹیم سے اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔27اکتوبر کوجنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش اور انڈیا کا مقابلہ گروپAکی رنر اپ ٹیم سے اور پاکستان کا مقابلہ گروپBکی رنر اپ ٹیم سے ہو گا، یوں27اکتوبر کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔28اکتوبر کوافغانستان کا مقابلہ گروپBکی رنر اپ ٹیم اور انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔29اکتوبر کو ایک ہی میچ ہو گا جو نیوزی لینڈ اور گروپAکی فاتح ٹیم کے درمیان ہو گا۔3اکتوبر کوتین میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ بنگلہ دیش اور گروپBکی فاتح ٹیم،دوسرا میچ پاکستان اور گروپ Aکی رنر اپ ٹیم اور تیسرا میچ انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا۔31اکتوبر کو آسٹریلیا کا مقابلہ گروپBکی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔یکم نومبر کوافغانستان اور گروپ Aکی فاتح ٹیم کا میچ اورانگلیڈ کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا۔2نومبر کو گروپBکی فاتح ٹیم کا مقابلہ گروپAکی رنر اپ ٹیم سے اورانڈیا کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا۔3نومبر کو ایک ہی میچ ہو گا جو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہو گا۔4نومبر کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ گروپBکی رنر اپ ٹیم سے اورآسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا۔5نومبر کو ایک ہی میچ انگلینڈ اور گروپAکی فاتح ٹیم کے درمیان ہو گا۔6نومبر کو تین میچ ہوں گے، پہلا میچ آسڑیلیابمقابلہ گروپAکی رنر اپ ٹیم،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور انڈیا بمقابلہ گروپBکی فاتح ٹیم ہو گا۔
9نومبر کو پہلا سیمی فائنل سڈنی کرکٹ گرائونڈ اور 10نومبر کو دوسرا سیمی فائنل ایڈلڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔13نومبر کو ٹی20ورلڈ کپ کا فائنل ملبورن کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہو گا ۔
آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ نے T20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے اپنی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ باقی کرکٹ بورڈز نے ابھی تک ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان نہیں کیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ، ایشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا .انگلینڈ اسکواڈ: جوس بٹلر، معین علی، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، مارک ووڈسفری ذخائر: لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن اور ٹائیمل ملز شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میںٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ہینرک کلاسن، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینریچ نورٹجے، وین پارنیل، ڈوین پریٹوریس، کاگیسو ربادا، رِلی شابراسو اورٹبراسا ٹرسٹن اسٹبس شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر، معین علی، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ مالان، عادل راشد، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپلی، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈ جبکہ دیگر میں لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹائیمل ملزشامل ہیں۔

واپس کریں