مقبوضہ کشمیر میں کشمیری فریڈم فائٹرز کے حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ،تین زخمی
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں جمعرات کی صبح فوج کے دستے پر گرینیڈ حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اورتین زخمی ہو گئے۔صبح کے وقت فوج کی روڈ اوپننگ پارٹی پر کشمیری فریڈم فائٹرز نے گرینیڈ سے حملہ کیا۔گرینیڈ پھٹنے سے ایک ہندوستانی فوج ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ایک اطلاع کے مطابق یہ دھماکہ ایک نصب بم سے ہوا جو ایک سکول کے باہر نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بالخصوص گزشتہ تیس سال سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہندوستان کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک جاری ہے ۔ہندوستان کشمیریوں کے سیاسی مطالبے کو دبانے کے لئے ایک ملین فوج کی مدد سے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔
واپس کریں