دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کے عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ راہول گاندھی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں آج مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران جہاں بھی لوگوں سے مل رہے ہیں، لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس پر بات کر رہے ہیں- وزیر اعظم نریندر مودی پر مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی عوام کی اس تکلیف کو سمجھتے ہیں لیکن وہ جان بوجھ کر عوام کے درد کوکم کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی! بھارت جوڑو یاترا کے دوران میں جہاں بھی جا رہا ہوں، لوگ اس مدے سے بہت زیادہ پریشان ہیں۔ وزیراعظم جان بوجھ کر عوام کی حالت زار کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ بھارت کی ہردکھ بھری آواز کو حکومت کے خلاف للکار بنائیں گے، بھارت جوڑتے جائیں گے۔واضح رہے کہ راہول گاندھی مودی حکومت کے خلاف ہندوستان گیر لانگ مارچ کر رہے ہیں۔
واپس کریں