دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان میں دماغی صحت کے تجزئیے کے لئے ماہرین کی ٹیم گلگت روانہ، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود میں GBحکومت کو متحرک کیا گیا ہے، چیف سیکرٹری محی الدین وانی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) اگلگت بلتستان کے چیف سیکر ٹری محی الدین وانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج، منگل کو آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے چیئرمین ڈاکٹر سمین صدیقی دماغی صحت اور خودکشی سے بچا ئوکے سینئر ماہرین کی ٹیم کے ساتھ برطانیہ، نیروبی اور کراچی سے خصوصی طور پر ہماری دعوت پر گلگت روانہ ہوئے۔ وہ دماغی صحت کے مسائل پر کام کر رہے ہیں اور ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں، مقامی لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ثبوت لے رہے ہیں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں اور تحقیق کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے۔ چیف سیکر ٹری محی الدین وانی نے کہا کہ بدقسمتی سے، یہ پہلے کبھی عوامی پالیسی سازی کے دائرے میں نہیں تھا۔ لیکن اب، جی بی کی پوری حکومت کو متحرک کیا گیا ہے کیونکہ یہ ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے جس میں صحت، تعلیم اور سماجی بہبود شامل ہے۔
واپس کریں