دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جیلوں میں قید خالصتان کے قیام کے حامی آزادی پسند سکھوں کی رہائی کے لئے امرتسر میں سکھوں کے بڑے مظاہرے
No image امرتسر( کشیر رپورٹ) مشرقی پنجاب میں ہندوستان سے آزادی اور سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے لئے سکھوں کی جدوجہد تیز ہوتی جار ہی ہے اور ہندوستانی حکام نے بڑی تعداد میں سکھوں کو جیلوںمیں قید کر رکھا ہے۔سکھوں کی خالصتان ریاست کی قیام کی جدوجہد عشروں سے جاری ہے۔دنیا بھر میں مقیم سکھ بھی خالصتان کی آزادی کے لئے سرگرم ہیں۔ گزشتہ چند سال سے ہندوستان کے خلاف اور خالصتان کے قیام کے لئے مشرقی پنجاب،ہریانہ وغیرہ میں سکھوں کی خالصتان کے لئے جدوجہد تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے بڑی تعداد میں آزادی پسند سکھوں کو جیلوںمیں قید کر رکھا ہے۔گزشتہ روز امرتسر میں جیلوں میں قید آزادی پسند سکھوں کی رہائی کے لئے بہت بڑے مظاہرے ہوئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔
واپس کریں