دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عزیر احمد غزالی چیئر مین پاسبان حریت
No image مظفرآباد(پ ر) پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی رہائی کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں،،بھارتی حکومت کشمیری قیادت کو مقید رکھ کر کشمیر کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، جموں کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کے علاوہ کوئی فیصلہ تسلیم نہیں کرتے۔ہندوستان کی جیلوں میں قید کشمیری آزادی پسند راہنماؤں مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیراحمدشاہ، شاہد الاسلام، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، الطاف شاہ، غلام احمد بٹ، ایازاکبر، فاروق احمدڈار، سیدہ آسیہ اندرابی، محمداحسن اونتو، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نسیمہ اختر، بشیر قریشی، ڈاکٹر قاسم فکتو، محمد یوسف فلاحی، شاہد یوسف سمیت دیگر سینکڑوں کشمیری قیدیوں کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اسیران اس وقت بدترین فوجی اور عدالتی جبر سہنے پر مجبور کیئے جا چکے ہیں۔ جعلی فوجی مقابلوں میں ضیاء مصطفیٰ اور محمد علی حسین کو شہید کیے جانے کے بعد کشمیری قیدیوں شدید اضطراب پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنا مؤثر بھرپور کردار ادا کریں۔عزیر غزالی کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج اور سیکیورٹی فورسز نے 5 اگست 2019 کے بعد ہزاروں کشمیری شہریوں کو گرفتار کیا اور انہیں بغیر کسی جرم کے ازیت خانوں میں رکھا تشدد اور ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جیلوں میں مقید کشمیری آزادی پسند راہنماؤں، صحافیوں، دانشوروں، وکلاء راہنماؤں اور عام شہریوں پر جیلوں میں تشدد مارپیٹ قیدویوں کو حاصل بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے !ریاست کی جیلوں سے باہر منتقل کرنے جیسے اقدامات پر روک لگانے کیلئے بھارتی حکومت پر دباو? بڑہانا چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت کی جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی خوفناک صورتحال سے انکے اہلخانہ سخت پریشانی اور مایوسی کا شکار ہیں غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کشمیری اس وقت شدید مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ جہاں انہیں بھارتی جیل عملہ تعصب اور عتاب کا شکار بنا رہا ہے ، انہیں نہ تو علاج معالجے کی سہولیات دستیاب ہیں اور نہ ہی کھانے پینے کیلئے صاف ستھری خوراک اور پانی ! جس سے کشمیری قیدیوں کی صحت روز بروز بگڑ رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت یہ جان لے کہ وہ طاقت، وحشت اور قید وبند کی صعوبتوں سے کشمیری عوام کو تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتا۔
واپس کریں