دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری سمیت اعلی افسران کی شرکت
No image مظفرآباد( پی آئی ڈی)14 ستمبر2022۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کیانتظامات ، سیکورٹی فورسز کی deploymentودیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سینئر رکن راجہ محمد فاروق نیاز ، چیف سیکرٹری محمد عثما ن چاچڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی احسان خالد کیانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عرفان مسعود کشفی، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل ، الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود ودیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالہ سے مختلف تجاویز کو زیر غور لایا گیا ۔چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس میں واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کی سطح پر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالہ سے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ الیکشن کے دوران امن و امان کو قائم رکھنا اور ضروری فنڈز کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر رقم فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت نے یقین دہانی کرا ئی ہے۔اجلاس کوچیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے بتایا کہ حکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور جملہ انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکورٹی کے معاملات کے حوالہ سے مختلف تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے چیف سیکرٹری کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ جس طریقے بھی الیکشن کا انعقاد ہو ہوگا حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز کی دوسری قسط کی بھی منظوری ہو چکی ہے اور فنڈز آئندہ دو سے تین ایام میں الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیے جائیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کی تحریک پر معاملہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا اورالیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا جائے گا جس پر الیکشن کمیشن جاری شدہ شیڈول میں رد و بدل کا اعلان کریگا۔ڈی آئی جی پولیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی کے لیے مکمل پلان تیار کر لیاگیا ہے اور اس حوالہ سے جتنی فورسز بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے درکار ہو گی اس کے سیکورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کے انتظامات کی نسبت جملہ معاملات پر اطمینان کا اظہا ر کیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ فاضل عدالت کے حکم کے مطابق بروقت انعقادکے لیے جملہ ضروری امور حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں کی سطح پر عمل میں لائے جائیں گے ۔اجلاس میں سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز نے توجہ دلائی کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے الیکشن کمیشن کے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس حوالہ سے محکمہ جات کومناسب ہدایا ت جاری کی جائیں گی۔
واپس کریں