دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بیان کرنے پہ ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار
No image جنیوا( کشیر رپورٹ) ہندوستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسلUNHRCکے51ویں اجلاس میں پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کے واقعات کا معاملہ اٹھانے پہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ جنیوا میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری پون کمار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم کو بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لئے استعمال کر رہاہے۔
پاکستان کی طرف سے دیے گئے بیان کے جواب میں ہندوستان نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں کے انسانی حقوق کا معاملہ پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اٹھانا خوفناک ہے، ماضی میں کھلے عام دہشت گرد گروہوں کو بنانے اور انہیں افغانستان اور جموں و کشمیر کے ہندوستانی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں لڑنے کے لیے تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے، خود ساختہ مشعل بردار کے طور پر پاکستان کی جرات خوفناک ہے۔ ہندستانی نمائندے نے جوابی طور پر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے۔ہندوستانی نمائندے نے کہا کہ پاکستان کو دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرے ۔
پون کمار نے کہا کہ او آئی سی پاکستان کو اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے روکنے میں ناکام رہی ہے،ہم او آئی سی کے بیان میں بھارت کے حقائق کے لحاظ سے غلط اور غیر ضروری حوالہ جات کو مسترد کرتے ہیں،ہمیں افسوس ہے کہ او آئی سی ممالک، جن کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات ہیں، پاکستان کو بھارت مخالف پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے دے رہا ہے اور ' او آئی سی' کے نمائندے نے بھی کشمیر کے بارے میں انسانی حقوق کونسل ایک ایک بیان دیا ہے۔ہندوستانی نمائندے نے مزید کہا کہ پاکستان نے پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنرل ڈیبیٹ میں اپنے بیان میں جموں و کشمیر کا حوالہ دیا ہے۔
واپس کریں