دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی انتخابات، رابطہ کونسل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)15ستمبر2022۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصداررت اعلی سطی اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں وزیر اعظم آزادکشمیرکو چیف سیکرٹری نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے بتایا کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس میں الیکشن کی لاجسٹک ضروریات ، درکار مالی وسائل اور سیکورٹی سٹاف کے حوالہ سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ان امور پر ضروری مشاورت کے بعد حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ فکس کریگی۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم الیکشن کے انعقاد کو تیس نومبر سے قبل یقینی بنائینگے۔اجلاس میں وزرا حکومت خواجہ فاروق احمد۔دیوان علی چغتائی۔مشیر حکومت اکبر ابراہیم۔چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احسان خالد کیانی، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبد الحمید مغل،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر عرفان مسعود کشفی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ ذوالقرنین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی رابطہ کونسل کے اعلی سطحی اجلاس میں وزیر اعظم نے مالی سال 2022/23 کے لئے دو ارب اسی کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ عوامی ضروریات کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل قبرستان بنوانے کی ہدایت بھی کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدرات رابطہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں وزیر حکومت، خواجہ فاروق احمد،دیوان علی چغتائی، ماجد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احسان خالد کیانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ساجد چوہان، سیکرٹری فنانس عصمت اللہ شاہ، پرنسپل سیکرٹری شاہد محی الدین، ڈی جی لوکل گورنمنٹ شبیر عباسی سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے محکمے کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور دیہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہم کو یقینی بنوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے اور مانیٹرنگ کے نظام کو موثر کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ یونین کونسل کی عمارات کو جلد مکمل کروایا جائے اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ماڈل قبرستان بھی بنوائے جائیں تاکہ اراضی کی کمی اور حال و مسقبل میں قبرستانوں کی عدم دستیابی کیوجہ سے پیش آنے والی ممکنہ مشکلات کا تدارک ممکن ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم اور معلق پل ھا کے نئے منصوبے فوری طور پر تیار کرکے ان پر عملدرآمد شروع کروایا جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احسان خالد کیانی نے وزیراعظم کو مالی سال 2022/23 کے بجٹ پر بریفنگ دی اور اس سال کے اہداف پیش کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی کی تہتر کروڑ روپے کی قسط نہ ملنے کے باعث اٹھارہ سو سے زائد سکیم ھا پر ادائیگی نہ ہو سکی جسکی وجہ سے محکمہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس مسئلہ کے حل کے لیے وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور سیکرٹری فنانس پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ پندرہ یوم کے اندر اس مسئلہ کے حل کے لیے قابل عمل تجاویز دی جائیں۔

واپس کریں