دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کا بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار ، ابھی تک چیئر مین ،بی ڈی ممبران کے اختیارات کا تعین ہی نہیں کر سکی، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image گڑھی دوپٹہ (کشیر رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو تین مرحلوں میں کرانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں آزاد کشمیر بھر میں بلدیاتی الیکشن ایک ہی دن کروائے جائیں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اس وقت سو کر جاگتے ہیں جب اس خطہ کی عوام سو جا تی ہے ان خیالا ت کا اظہار شاہ غلام قادر نے صحافی سید اسرار ہمدانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر، سابق وزرا بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، چوہدری محمد عزیز، ڈاکٹر مصطفی بشیر، محترمہ نورین عارف، سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمد بشیر خان،سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر عارف خان رہنما مسلم لیگ ن اوورسیز حاجی احسان دانش، ضلعی صد مسلم لیگ (ن) راجہ فراز خان سٹی صدر مسلم لیگ ن انجم زمان اعوان، حلقہ صدر مسلم لیگ ن تسلیم عباسی، سید سکندر گیلانی، سردار ناصر بشیر عباسی ڈاکٹر راجہ خرم مشتاق،سید عدنان فاطمی، راجہ عدیل بھی موجود تھے۔
شاہ غلام قادر نے کہا موجودہ حکومت نے آزادکشمیر کے تشخص کو بری طرح پامال کیا ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں مسلم لیگ (ن) ثابت کرے گی کہ گذشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا. مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر بھر میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے قائد محمد نواز شریف اور صدر جماعت محمد شہباز شریف نے جو ذمہ داری اور اعتماد مجھے دیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا اور اس سیاسی عمل میں تمام مسلم لیگی کارکنان کا بھر پور تعاون درکار ہوگا کارکن اتفاق اورایثار کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کیلئے اپنا دل کشادہ کریں، آزاد کشمیر میں تمام تر خرابیوں کا واحد حل نئے الیکشن کا انعقاد ہے,پی ٹی آئی سے کسی خیر کی توقع نہیں، آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت تعمیر و ترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگا سکی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں پی ٹی آئی نے اگر آزاد کشمیر کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی تو اسمبلی کے اندر اور باہر گلی کوچوں میں اس کا محاسبہ کرینگے. 13ویں ترمیم مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کا کارنامہ ہے محمد نواز شریف نیآزاد کشمیر کے لوگوں کو مالی اختیار دیا آمدہ بلدیاتی الیکشن میں آزاد کشمیر کے لوگ محمد نواز شریف کا قرض چکائیں گے عمران خان تقسیم کشمیر کی سازش کا حصہ ہیں 5اگست 2019 کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر پر آئینی قبضہ جمایا تو عمران خان نے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا.کشمیر کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گاہمارا نظریہ اور منزل الحاق پاکستان ہے، حکومت عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے ابھی تک چئیرمین اور بی ڈی ممبران کے اختیارات کا تعین ہی نہیں کر سکی، آزاد بھر سے لوگوں کی جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے, مسلم لیگی کارکنان تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر مسلم لیگ(ن) کو مضبوط کریں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں مسلم لیگ (ن) آپ کے حقوق کی محافظ اور استحکام پاکستان و بااختیار کشمیر کی ضامن ہے۔

واپس کریں