دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں30نومبر تک بلدیاتی الیکشن کے تمام انتظامات مکمل ،تین مراحل میں ڈویژن کی سطح کرائیں جائیں گے، ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر
No image کوٹلی 15ستمبر(پی آئی ڈی) ممبرآزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بہر صورت 30 نومبر تک ہوں گئے، یہ انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح کرائیں جائیں گے، زیادہ امکان یہی ہے کہ سب سے پہلے مظفرآباد ڈویژن پھر راولا کوٹ اور آخر میں میرپور ڈویژن میں جماعتی بنیادوں پرہوں گے، الیکشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ وہ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم بھی موجود تھے۔
ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، فنڈز اور سیکورٹی کیلئے کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، امیدواران کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 30 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات ہر صورت کروائیں گے، 43 یونین کونسلز کے معاملات میں سے زیادہ تر حل ہو چکے ہیں، ووٹر فہرستوں کی تیاری، درستگی اور وارڈ بندیوں پر اعتراضات کے فیصلے بھی ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں۔فرحت علی میر نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں آئینی ترامیم کے بعد ایک ہی الیکشن کمیشن قائم ہو سکتا ہے، آزادکشمیر میں الیکشن کمیشن کے ذمہ چار انتخابات کروانا ہے جن میں صدارتی، کشمیر کونسل، قانون ساز اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے، فرحت علی میر نے کہا کہ یونین کونسل اور وارڈز کیلئے آبادی کا تعین حکومت نے کر کے سپریم کورٹ کو دیا تھا جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز کو کم آبادی کی بنیاد پر ختم کیا گیا تھا انکے بھی 90 فیصد سے زائد معاملات حل ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہر صورت میں ہوں گے، الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔
واپس کریں