دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات
No image سمرقند۔15ستمبر (کشیر رپورٹ):وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی جو جمعرات اور جمعہ کو ہورہا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری،خواجہ محمد آصف،مفتاح اسماعیل اور ایرانی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


واپس کریں