دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قومی خبریں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی ملاقات
No image سمرقند۔15ستمبر (کشیر رپورٹ):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر گریگوری وچ لوکاشینکو نے سمرقند میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری،خواجہ محمد آصف اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔


واپس کریں