آزاد کشمیر کی لیڈر شپ کی کشمیری مہاجرین کے بارے میں تعصب پر مبنی رائے، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا انکشاف
No image میر پور۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر ی یہ دیکھ لیں کہ آزادکشمیر کی لیڈر شپ کی آپ کے بارے میں رائے کیا ہے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے میر پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک ذاتی وضاحت میں کہا کہ سردار سکندر حیات خان صاحب نے ایک بیان دیا تھا کہ سردار عبدالقیوم خان صاحب نے کہا تھا کہ راجہ حیدر خان صاحب کا بیٹا ناقابل اعتبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات ہوئی تھی کہ سردار عبدالقیوم خان صاحب نے یہ بات کہی تھی، آج میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ عرصہ ہو گیا ہے، بار بار یہ بات کہی جاتی ہے تو مجھے یہ بات کہنا پڑے گی،انہوں نے کہا تھا کہ اس کی ( راجہ فاروق حیدر خان کی) ماں چونکہ سرینگر کی ہے،اس لئے یہ قابل اعتبار نہیں ہے،مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ کو ہمیشہ یہ پرابلم رہا ہے مہاجر لیڈر شپ کے ساتھ،اگر سرینگر کا قابل اعتبار نہیں ہے تو کیا اپنا منہ کالا کرانے جا رہے ہو سرینگر کے اندر؟میں آج یہ بات کہنا چاہتا ہوں ،کشمیریوں سے بھی یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ رائے ہے آزاد کشمیر کی سیاسی لیڈر شپ کی آپ ( کشمیریوں) کے بارے میں،سردار سکندر حیات صاحب سے پوچھ لیں کہ انہوں نے کس تناظر میں یہ بات کہی تھی۔
واپس کریں