دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سرینگر نوگام میں دو کشمیری فریڈم فائٹر شہید،ریاسی میں ایک فریڈم فائٹر گرفتا کرنے کا دعوی، جنوبی کشمیر کے 2علماء سمیت 5افراد گرفتار
No image سرینگر (کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز نے سرینگر کے نوگام علاقے میں دو کشمیری فریڈم فائٹرز کو ایک فوجی تصادم میں شہید کرنے اورریاسی ضلع سے ایک فریڈم فائٹر کو گرفتا ر کرنے کا دعوی کیا ہے، اسی دوران قابض ہندوستانی حکام نے جنوبی کشمیر کے دو علماء سمیت پانچ کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جیل میں قید کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے صحافیو ں کو بتایا کہ سرینگر کے نو گام علاقے میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک جھڑپ میں دو کشمیری فریڈم فائٹرز کو شہید کیا ہے جن کے نام شاہد ساکنہ ملپورہ بڈگام اور اعجاز رسول نجار ساکنہ کریم آباد پلوامہ بتائے ہیں۔ علاقے میں ہندوستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے ریاسی ضلع کے مہورے علاقے سے ایک نوجوان ظفر اقبال کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے دو پستول ،گولیاں ، ایک گرنیڈ اور ایک لاکھ اکاسی ہزار روپے برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے دو بااثر علما سمیت پانچ افراد کو جمعرات کو پبلک سیفٹی ایکٹ یعنی پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں مولانا مشتاق احمد ویری، عبدالمجید دار المدنی اور عبدالرشید داودی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت علما کو گرفتار کرنے اور انہیں جموں جیل میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔پی ایس اے ایک ایسا قانون ہے جو دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔
واپس کریں