دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم17سال بعد پاکستان کے دورے پہ پہنچ گئی،20 ستمبر سے2اکتوبر تک7ٹی20میچ کھیلے جائیں گے
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)انگلینڈ کے کرکٹ ٹیم17سال کے بعد پاکستان کے دورے پہ پہنچ گئی ہے۔ انگلیڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف7 ٹی20میچ کھیلے گی۔انگلینڈ کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم میں ،بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، عامر جمال، ابرار احمد، آصف علی، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، شان مسعود اور عثمان قادر شامل ہیں۔ اگلے مہینے اآسٹریلیا میں ' آئی سی سی ' ٹی20ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف 7ٹی20میچوں کی یہ سیریز پاکستان کی لئے تیاری کا ایک اچھا موقع ہو گا۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں ہوں گے اور باقی تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق : پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل20 ستمبرکو ، وسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل22 ستمبر،: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل23 ستمبر،چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد لاہور میں 28 ستمبرکو پانچوں ،30 ستمبر چھٹا اور آخری ساتواں میچ02 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
واپس کریں