آزاد کشمیر میں13سرکاری افسران کے تبادلے، نوٹفیکیشن جاری
No image مظفرآباد ۔آزاد کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریٹیو کی طرف سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق13 سرکاری افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ منگل کو جاری نوٹفیکیشن کے مطابقمحمد شوکت خان ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے ڈپٹی کمشنر نیلم ، امجد علی خان ڈائریکٹر ایڈمن میرپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ڈپٹی کمشنر کوٹلی، ارشد محمود مرزا ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ڈائریکٹر ایڈمن DAM میرپور، کاشف حسین آفیسر ڈائریکٹر احتساب (MDA) کو ڈپٹی کمشنر پونچھ ، عمر اعظم ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ریونیو بورڈ، راجہ محمود شاہد ڈپٹی کمشنر نیلم کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، امجد اقبال ڈائرکٹر سٹیٹ (MDHA Mirpur ) کو ڈائریکٹر سٹیٹ MDA ،
طاہر ممتاز ڈپٹی کمشنر میرپور کو ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد ، بدر منیر پی ایس او ٹو چیف سیکریٹری کو ڈپٹی کمشنر میرپور ، چوہدری گفتار حسین سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو پی ایس آو ٹو چیف سیکریٹری، خواجہ اعجاز احمد ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ، محمد ایوب اعوان ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور سید اشفاق گیلانی ڈپٹی سیکرٹری ہوم کو ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ تعنیات کیا گیا ہے۔
واپس کریں