دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلقیس بانو ریپ کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے کے بڑے احتجاجی مظاہرے کو میڈیا میں نظر انداز کرنے پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا بیان
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بلقیس بانو ریپ کیس کے ملزمان کی عدالت کے ذریعے رہائی کے فیصلے کی مذمت میں کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو حکومت اور عدلیہ ہی نہیں بلکہ ہندوستانی میڈیا بھی مکمل طو ر پر نظر انداز کر رہاہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ چھ ہزار مسلم خواتین نے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں بلقیس بانو کیس ریپ کیس کے ملزمین کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے لیکن مسلمان خواتین کے اس بڑے احتجاجی مظارہے کی نہ تو ہندوستان کے الیکٹرانک میڈیا میں اور نہ ہی ہندوستان کے اخبارات میں اس مظاہرے کی کوریج کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس بات پہ افسوس کا اظہار کیا ہے اخبارات سمیت ہندوستانی میڈیا صرف اس وجہ سے اس مظاہرے کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہا ہے کیونکہ یہ مسلمان خواتین کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے میڈیا میں اس مظاہرے کا ' بلیک آئوٹ' افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
واپس کریں