دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر میں پیچیدہ اور المناک صورتحال درپیش،خارجہ امور کمیٹی میں سفارت کار ایلیسا آئرس کا بیان
No image واشنگٹن۔ایک امریکی سفارتی عہدیدار نے ایک بیان میں امریکی قانون سازوں کو بتا یا ہے کہ کشمیر میں پیچیدہ اور المناک صورتحال درپیش ہے۔ پاکستان کشمیر کے حوالے سے مسلح گروپوں کا استعمال کر رہا ہے۔خارجہ امور سے متعلق ہائوس کمیٹی کی ایشیا ، بحر الکاہل ، اور عدم پھیلا سے متعلق سب کمیٹی کو بارک اوبامہ دور کی سفارتکار ایلیسا آئرس نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں گذشتہ سال آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد اضافی فوج کی تعیناتی ، ریاست گیر مواصلات اور انٹرنیٹ بند کے بعد عمل کیا گیا اور متعدد کشمیری رہنمائوں کو نظربند کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے میں ، اس محاذ پر بہتری دیکھنا مشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق پر اثرات منفی رہے ہیں۔کمیٹی منگل کے روز "ایشیائی ممالک میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کو روکنے" کے بارے میں سماعت شیڈول کرے گی۔
واپس کریں