فرحت علی میر نے ممبر آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی09 مارچ 2021) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل(ر)فرحت علی میر نے ممبرآزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)عبدالرشید سلہریا نے منگل کے روز ایک پر وقار تقریب میں فرحت علی میر سے بحیثیت ممبرآزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب چیف الیکشن کمیشن آفس کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، چیئرمین سروس ٹریبونل خواجہ محمد نسیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ساجد محمود چوہان، ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر راجہ انعام اللہ خان،لا ڈرافٹس مین محکمہ قانون و پارلیمانی امور راجہ زاہد حسین، سینئر وکیل منظور قادرڈار ایڈووکیٹ، محکمہ قانون و پارلیمانی امور اورآزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے آفیسران کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور اردشاد احمد قریشی نے فرحت علی میر کا بحیثیت ممبر آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

واپس کریں