دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاک فضائیہ مادرِ وطن کی خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سکردو ایئر بیس کا دورہ
No image سکردو (کشیر رپورٹ)پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی تنصیبات، نئے تعمیر شدہ انفرااسٹرکچر، آلات اور سپورٹ یونٹس کا آپریشنل جائزہ لینے کے لیے شمالی سیکٹر میں آپریشنل ایئر بیس سکردو کا دورہ کیا۔سکردو کے دورے کے موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو آپریشنل، انتظامی امور اور بیس پر موجود انفرااسٹرکچر کی ترقی کے مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس موقع پر اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو توسیع دینے اور خطے کے پیچیدہ آپریشنل ماحول میں عسکری حکمتِ عملی میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ مادرِ وطن کی خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
واپس کریں