دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قازقستان کے دارلحکومت کا پرانا نام آستانہ بحال کر دیا گیا
No image آستانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)قازقستان کے دارلحکومت کے نام میں تبدیلی کرتے ہوئے پرانا نام آ ستانہ بحال کر دیا گیا ہے، تین سال قبل قازقستان کے دارلحکومت کا نام ملک پہ تیس سال حکمرانی کرنے والے سابق صدر نور سلطان بایوف کے نام پر نور سلطان رکھا گیا تھا۔قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے ایک آئینی ترمیم پہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد دستخط کئے جس کے تحت دارلحکومت کا پرانا نام بحال کرنے اور صدر کی مدت پانچ سال سے بڑہا کر سات سال کی گئی ہے۔
واپس کریں