دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں محمد خان نامی شخص ملکہ برطانیہ کے تابوت کو پکڑنے پر گرفتار
No image لندن (کشیر رپورٹ)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے تابوت کے دیدار عام کے وقت ویسٹ منسٹر ہال میںمشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے28سال محمد خان کو ملکہ کے تابوت کو پکڑنے پر پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے محمد خان کو زمین پر گرا کر اس کے ہاتھ پشت پہ کر کے اسے ہتھکڑی لگا دی۔ اس واقعہ کے بعد ملکہ کے تابوت کا دیدار روک دیا گیا۔محمد خان نامی شخص نے بھاگتے ہوئے سیڑھیاں چڑھ کر ملکہ کے تابوت کو پکڑا۔ یہ واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔ میٹروپولیٹن پولیس اس شخص پر پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت "خطرناک، ہراساں کرنے یا پریشانی کا باعث بننے والے رویے" کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واپس کریں